Monthly Magazine
Compassion Fulfills Islamic Duty (الرأفة تحقق الواجب الإسلامي)Monthly Magazine
اصلاح و ترقی اردو ماہنامہ
قرآن و سنت کی روشنی میں اسلاف کے نقش قدم پر اصلاح و ترقی کا داعی و مثبت تبدیلی کا علمبردار
اصلاح و ترقی ایجوکیشنل و ویلفیر سوسائٹی کا ترجمان
سرپرست و ایڈیٹر مسؤل : ڈاکٹر عبد المنان محمد شفیق مکی
بانی و سکریٹری اصلاح و ترقی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی , علی گڈھ
بانی و چیف ایڈیٹر: ڈاکٹر عبد المنان محمد شفیق مکی
ایڈیٹر : مصطفى بشیر مدنی
سب ایڈیٹر : عرفان احمد صفاوی
معاون ایڈیٹر: شعبان بیدار صفاوی
جوائنٹ ایڈیٹر: عبد المبین ندوی
مینجنگ ایڈیٹر: عبد الرحمن مدنی
سرپرست: رفیق احمد رئیس سلفی
نگراں: ابو العاص وحیدی
مجلس ادارت :
عبد الوہاب حجازی
ڈاکٹر عبد الصبور مدنی
عبد الفتاح عبد الودود
ثمر صادق سلفی
محمد سہیل سنابلی
خالد بشیر محمدی
عبد الحمید مثقال علی
عبد الوحید سنابلی
ارشد علی ندوی
بدر انجم سلفی
اغراض و مقاصد:
“اصلاح و ترقی “یہ ایک دینی,دعوتی, اصلاحی , تربیتی , علمی, تاریخی اور سماجی اردو ماہنامہ ہے جس کے اہم اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں:
• دنیا کے سامنے صحیح علمی طریقہ سےجدید اسلوب میں اسلام کا تعارف پیش کرنا ۔
• اہل اسلام کو اسلام کے مطابق عمل کرنے کی دعوت دینا اور ان کو کامل اسلام پر عمل کرنے کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کرنا اور اس کے لیے آمادہ کرنا ۔
• کتاب و سنت کی نشر و اشاعت کرنا , اسلام و اہل اسلام کی طرف سے مدافعت کرنا۔
• نبی کریم کی سیرت کو عام کرنا اور آپ کی شخصیت و مقام و مرتبہ کا دفاع کرنا ۔
• مسلمان سماج سے شرک و بدعت, غیر اسلامی رسوم و رواج نیز عادات و تقالید کی بیخ کنی کرنا۔
• مسلمانو کے دینی, سیاسی,سماجی, اقتصادی, تجارتی , تعلیمی واخلاقی وغیرہ شعور کو بیدار کرنا۔
• مسلمانو میں وحدت امت کا احساس پیدا کرنا اور ان میں اسلامی اخوت کا جذبہ بیدار کرنا ۔
• مسلمانو میں وسطیت, اعتدال پسندی ا و رمیانہ روی پیدا کرنا ۔غلو, تشدد, دہشت گردی اور انحراف سے محفوظ رکھنا۔
• غیر مسلموں کے درمیان حکمت و موعظت کے ساتھ کام کرنا , ان سے تعلقات ہموار کرنا اور مسلمانو و غیر مسلموں کے درمیان روز افزوں باہمی خلیج کو پاٹنا ۔
• شریعت کی روشنی میں لوگو کے سوالات کا جواب دینا اور ان کی مناسب دینی رہنمائی کرنا ۔
• اسلامی تاریخ کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور اہل علم خصوصا مدارس اسلامیہ میں زیر تعلیم طلبا میں دلچسپی پیدا کرنا اور اس کے تئیں ذمہ داری کا احساس دلاناوغیرہ ۔
• اسلامی و غیر اسلامی دنیا کی اہم خبروں سے باخبر رکھنا اور اس کی بابت صحیح رہنمائی کرنا۔
• حق و انصاف کا ساتھ دینا, بنا کسی کی رو رعایت کے ہمیشہ حق بات کہنا , مظلوموں کی حمایت کرنا ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور ہر طرح کے تعصب سے دور رہنا ۔
• علم و عمل کے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے علماء , مراکز و مدارس, انجمنوں و تنظیموں وغیرہ کا تعارف کروانا اور ان کو سپورٹ کرنا وغیرہ خصوصا ان مراکز و مکاتب کا جو دور دراز دیہاتی علاقوں میں واقع ہیں اور جن کے بارے میں لوگو کو بہت کم علم ہے ۔
• اس میگزین کا ایک اہم مقصد اسلامی مدارس و جامعات میں زیر تعلیم طلباء کی تحریر میں نکھار لانا ہے۔ ان کی تحریری صلاحیت کو جلا بخشنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔
مجلہ میں اشاعت مضامین کے شرائط:
• مضمون ٹأئپ شدہ ہو,ورڈ یا ان پیج پر تحریر کردہ ہو اور ورڈ نیز پی ڈی ایف دونو فارمیٹ میں ہو۔
• مضمون صاحب مضمون کی تخلیق ہو۔ کسی غیر کا مضمون بنا حوالہ نقل کرکے شائع کرانا علمی دیانت و امانت کی خلاف ورزی ہے ۔ اس طرح کا مضمون اگر لا علمی میں شائع ہوتا ہے تو اس کی پوری ذمہ داری صاحب مضمون کی ہوگی ۔ مجلہ اس کا قطعا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
• تنقیدی مضامین ضرور شائع کیے جائیں گے بشرطیکہ تنقید کے اسلامی اخلاقی اصول و ضوابط کو مد نظر رکھا گیا ہو, کسی کی ذات پر ڈارکٹ حملہ نہ ہو اور تنقید برائے اصلاح ہو نہ کہ برائے تنقیص۔
• اپنے مضمون میں جس قدر ممکن ہو حوالہ کا التزام ضرور کریں۔ علمی امانت کا یہ تقاضہ ہے اور اس سے مضمون کی اہمیت و اعتبار میں اضافہ ہوتا ہے۔
• مضمون میں مجلہ و سوسائٹی کے اصول و ضوابط کی رعایت ضروری ہے۔
• سیاسی مضامین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پر بصیرت و پر حکمت اور مفید ہو۔
• ملک و وطن یا آئین ہند کے خلاف کوئی مضمون شائع نہیں کیا جائے گا۔
• دہشت گردی, انتہا پسندی یا تشدد پر مبنی کوئی بھی مضمون قابل اشاعت ہر گز نہیں ہوگا۔
• اسلامی اقدار و روایات , اصول و ضوابط کے خلاف کوئی بھی مضمون ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔
• سوسائٹی اور ادارہ کا مضمون نگار کی رائے سے اتفاق ضروری نہیں ہے۔
• مضامین نگاران سے گذارش ہے کہ وہ خصوصا أپنے تخصص کے میدان میں مضمون تحریر کریں,مجلہ کا ہر طرح کا تعاون کریں,ہر قسم کے علوم و فنون سے وابستہ افراد کو اس سے جوڑیں , اس کو دوسروں تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں اور مذکورہ بالا اصول و ضوابط کی پابندی کریں ۔
• جولائی 2021 ع سے سوشل میڈیا میں جلد ہی نشر کیا ہوا کوئی بھی مضمون مجلہ میں شائع نہیں کیا جائے گا۔اگر کوئی پرانا نشر کیا ہوا مضمون ہے اور اس کا متبادل نہیں ہے تو اس کو نشر کیا جاسکتا ہے۔
• مجلہ کے صفحات کی تعداد ہر ماہ عمومی طور پر 80 سے 100 صفحہ کے درمیان ہوگی ۔ حسب ضرورت اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے خصوصا جب کوئی خصوصی شمارہ نشر ہو۔
اللہ تعالی ہماری اور آپ کی کوششوں کو قبول فرمائے اور اس کا بہترین اجر ہم سب کو دے۔ آمین۔