Blood Donation Camps
Compassion Fulfills Islamic Duty (الرأفة تحقق الواجب الإسلامي)Blood Donation Camps
Quran Reference: “And whoever saves one [life] – it is as if he had saved mankind entirely.” (Quran 5:32)
خون عطیہ کرنے کی دینی اہمیت و فضیلت :
بلا شبہ خون کا عطیہ دینا ایک افضل صدقہ , دینی و شرعی فریضہ اور انسانی حاجت و ضرورت ہے ۔ یہ مریض کو پیش کیا جانے والا سب سے بڑا تحفہ ہے ۔یہ اللہ عز و جل سے قربت حاصل کرنے کا ایک اہم و بڑا ذریعہ ہے اور اس کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے ۔ اللہ تعالى کا فرمان ہے: مَن قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا (مائدہ/32) ترجمہ: جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کیا اور جس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی ۔
اس آیت کی تفسیر میں کئی اقوال ہیں جن میں سے ایک قول مشہور مفسر حضرت مجاہد کا ہے , وہ کہتے ہیں : وفی روایۃ : ومن أحیاھا اى انجاہا من غرق او حرق او ہلکۃ ترجمہ: اور ایک روایت میں ہے کہ جس نے کسی کو زندگی بخشی یعنی اس کو ڈوبنے یا آگ میں جلنے یا ہلاکت سے بچایا ۔(تفسیر ابن کثیر) اور بلا شبہ خون کا عطیہ کرکے بہت سارے انسانوں کو ہلاکت سے بچا یاجا سکتا ہے ۔
باتفاق علماء خون کا عطیہ دینا جائز ہے جب کہ خون کا بیچنا ناجائز و حرام ہے کیونکہ نبی کریم نے خون کی قیمت لینے سے منع کیا ہے , حدیث میں ہے: عن أبی جحیفۃ انہ قال: نہى رسول اللہ عن ثمن الدم …یعنی حضرت ابو جحیفہ کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے خون کی قیمت لینے سے روکا ہے (بخاری) اور اس کی کمائی بھی حرام ہے ۔
خدمت خلق کی اہمیت و فضیلت
عن أبی ہریرۃ أن النبی قال: بينَما رجلٌ يمشي بِطريقٍ اشتَدَّ بهِ العَطشُ ، فوجدَ بئرًا فنزلَ فيها ، فشرِبَ ثمَّ خرجَ ، فإذا كلبٌ يلهَثُ ، يأكُلُ الثرَى من العَطشِ ، فقال الرَّجُلُ : لقد بلغَ هذا الكلبُ من العَطشِ مِثلَ الَّذي كان بلغَني ، فنزلَ البِئرَ فملأَ خُفَّهُ ثمَّ أمسكَه بفيِه فسَقَى الكلبَ فشكرَ اللهُ لهُ ، فغَفرَ لهُ . قالوا : يا رسولَ اللهِ و إنَّ لنا في البهائمِ أجرًا ؟ قال : في كُلِّ كَبِدٍ رطبَةٍ أجرٌ(بخاری و مسلم)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم نے فرمایا: ایک آدمی راستہ میں چل رہا تھا اسی دوران اس کو بہت زور کی پیاس لگی۔اس کو ایک کنواں ملا جس میں اس نے اتر کے پانی پیا۔پھر جب وہ باہر نکلا تو اس نے ایک کتے کو پایا کہ وہ زبان نکالے ہوئے ہا نپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے مٹی چاٹ رہا ہے۔ یہ دیکھ کر اس نے کہا: اس کتا کی پیاس سے وہی حالت ہے جو میری تھی ۔ لہذا وہ کنواں میں اترا پھر اپنا چمڑا والا موزہ پانی سے بھرا اور کتا کو پلایا ۔ اس پر کتے نے اللہ سے اس کا شکریہ ادا کیا۔تو اللہ نے اس کو بخش دیا۔ یہ سن کر صحابہ کرام نے آپ سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول کیا ہمارے لیے جانوروں میں بھی اجر و ثواب ہے۔ آپ نے جواب دیا کہ ہر تروتازہ یعنی زندہ جگر والے میں اجر ہے۔
اس حدیث کو پڑھیے اورسماجی خدمت بشمول خون عطیہ کیمپ میں ضرور حصہ لیجیے ۔ ہوسکتا ہے کہ یہی عمل آپ کے نجات کا باعث بن جائے ۔ اللہ تعالى ہم سب کو نیک کام کرنے کی توفیق دے۔ آمین
Importance of Social Works
Translation of a hadess: It is narrated by Hazrat Abu Hurairah that he says that the Prophet said: A man was walking on the road and he felt very thirsty. He found a well in which he got down and drank water. Then when he went out, he found a dog sipping with its tongue out and licking the dirt out of thirst. Seeing this, he said: This dog is in the same condition as mine due to thirst. So he went down to the well and filled his leather socks with water and watered the dog. The dog thanked Allah for this and Allah forgave him. Hearing this, the Companions asked him, “O Messenger of Allah, is there reward for us even in animals?” You replied that there is a reward in every fresh liver.(Bukhari & Muslim)
Read this hadith and definitely participate in social works including the blood donation. Maybe this action will lead to your salvation. May Allah Ta’ala help us all to do good deeds. Ameen
Thank you very much
Blood Donation Camps
First Blood Donation Camp
Date:11 September 2022
No. of Donors:17
Second Blood Donation Camp
Date:28 Feb 2023
No. of Donors:12
Third Blood Donation Camp
Date:26 Nov 2023
No. of Donors:15
Society has Blood Donation Group in face book & Whatsapp & Rusoom o Rewaj Mitao groups in Whatsapp.