Our Seminars
Compassion Fulfills Islamic Duty (الرأفة تحقق الواجب الإسلامي)Our Seminars
علامہ عزیر شمس پر یک روزہ سیمینار کی رپورٹ
اللہ کے فضل و کرم سے 8/ نومبر 2022 ع کو علامہ عزیر شمس پر منعقد یک روزہ آن لائن سیمینار بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا اور امید سے زیادہ کامیاب رہا ۔ یہ پروگرام حسب اعلان ٹائم سے چھ بجے شام کو شروع ہوا اورساڑھے دس بجے رات تک یعنی ساڑھے چار گھنٹہ تک بنا کسی انقطاع کے جاری رہا ۔ تمام علماء و فضلاء , دکاترہ و ادباء ء نے اپنی باتیں , تاثرات و احساسات بیان کیے ۔ جناب سالک بستوی و کاشف شکیل نے اپنی منظوم تخلیق پیش کی ۔ مرحوم کی زندگی کی بہت ساری نئے پہلو سامنے آئے ۔سامعین کی ایک بڑی تعداد نے استفادہ کیا ۔ بیک وقت سیمینار سے جڑنے والوں کی تعداد ستر سے زائد تھی ۔
صرف دو مشارکین حصہ نہیں لے پائے ۔ ایک مولانا ذکی نور حفظہ اللہ جو کئی دنوں سے بیمار چل رہے ہیں ۔ اپنی ناسازی طبیعت کی وجہ سے وہ کچھ تحریر بھی نہیں کر سکے تھے ۔ اللہ تعالى ان کو شفا دے ۔آمین دوسرے شیخ خالد جمیل مکی حفظہ اللہ جو اچانک اپنے آبائی وطن سفر پر نکل گئے تھے ۔ ٹرین میں ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوپایا ۔
الحمد للہ آن لائن سیمینار میں کسی قسم کی کوئی خاص دشواری پیش نہیں آئی ۔ صرف ناظم سیمینار کا رابطہ کئی بار ان کی طرف منقطع ہوا جس کی وجہ سے بعض دفعہ نظامت کا کام کنوینر نے کیا ۔ اور شیخ محمد جنید مکی حفظہ اللہ کا رابطہ ان کی طرف سے درمیان میں منقطع ہوا اور افسوس کہ وہ پھر وہ دوبارہ جڑ نہ سکے ۔
سوسائٹی اس سیمینار کے تمام شرکاء خصوصا صدر فضیلۃ الشیخ عبد اللہ سعود سلفی حفظہ اللہ و مہمان خصوصی فضیلۃ الشیخ اصغر على امام مہدی سلفی حفظہ اللہ کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ اور امید کرتی ہے کہ ان تمام حضرات کا تعاون سوسائٹی کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ اسی طرح سوسائٹی سامعین کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے ۔
اس مناسبت سے سوسائٹی یہ اعلان کرتی ہے کہ ان شاء اللہ جلد ہی ریکارڈ کردہ پورا سیمینار اس کے یو ٹیوب “اصلاح و ترقی چینل” پر ڈاؤن لوڈ کیا جائے گا اور ہر مشارک کا ویڈیو الگ الگ ہوگا اور جنوری 2022 ع کا اصلاح و ترقی کا مخصوص شمارہ ہوگا اور ان شاء اللہ علامہ عزیر شمس نمبر ہوگا۔ سوسائٹی اپنے مشارکین سے امید کرتی ہے کہ وہ جلد ہی اپنا مقالہ مجلہ کے ایمیل یا میرے واٹس اپ پر بھیج دیں گے ۔
سوسائٹی ایک بار پھر اپنے تمام مشارکین و سامعین کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ اللہ تعالى سے دعا ہے کہ وہ اس سیمینار کے منتظمین خصوصا ڈاکٹر عبد المنان محمد شفیق مکی , جناب نسیم احمد کفیل و عبد الرحمن مدنی کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس کو کامیاب بنانے کے لیے بہت زیادہ محنت کی اور اپنا وقت صرف کیا ۔ اور ہم سب کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے ۔ آمین