Translations & Publications
Compassion Fulfills Islamic Duty (الرأفة تحقق الواجب الإسلامي)Translations & Publications
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اصلاح و ترقی سوسائٹی کی زبردست علمی پیشکش
یہ بات سوسائٹی اور اس کے جملہ اراکین و ممبران نیز اس کے محبین و اخوان کے لیے نہایت ہی مسرت آمیز ہے کہ سوسائٹی کے زیر نگرانی چھ مختلف مترجمین کے ذریعہ بہت ہی مختصر وقت میں از آغاز جنوری تا اختتام مارچ 2022 ع مختلف مشاغل کے باوجود بارہ (12) جدید عربی کتابوں کا ترجمہ اردو میں کیا گیاجن کی تفصیل درج ذیل ہے :—
• اضاءات فی علوم القرآن الکریم (قرآنی علوم کا تعارف)
• التخطیط لدروس القرآن الکریم ( اسباق قرآن کریم کی منصوبہ بندی)
• مھارات عرض دروس القرآن الکریم ( قرآنی اسباق کو پڑھانے کی مہارتیں)
• استراتیجیات تدریس القرآن الکریم (تدریس قرآن کریم کی حکمت عملیاں)
• مھارات فی تدبر و مدارسۃ القرآن الریم ( قرآن کریم کے مطالعہ و تدبر کی مہارتیں)
• تطبیقات فی علم التجوید ( علم تجوید کی تطبیقات)
• القیاس و التقویم التربوی فی دروس القرآن الکریم (اسباق قرآن کریم میں تعلیمی جائزہ اور قیاس)
• مھارات ادارۃ مدارس القرآن الکریم ( مدارس قرآن کریم کو چلانے کی مہارتیں)
• التحصین ضد الانحراف الفکری و التطرف و الارھاب (فکری انحراف، انتہا پسندی اور
• دہشت گردی کے خلاف حفاظتی اقدامات)
• حل المشکلات و اتخاذ القرارات (مسائل (مشکلات) کا حل کرنا اور فیصلہ سازی)
• مراحل النمو لدی المتعلمین ( طلباء میں نشو و نما کے مراحل)
• کفایات المعلم الناجح( کامیاب استاد کی اہلیتیں )
ان میں سے کچھ کتابیں ایسی ہیں جو اردو زبان میں اپنے موضوع پر بالکل نئی ہیں ۔ ان تمام کتابوں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی ایک فرد کی تالیف نہیں بلکہ ان میں سے ہر کتاب ایک گروپ و ٹیم کی محنت کا نتیجہ اور کئی کتابوں کا خلاصہ ہے ۔ اور یہ سب کتابیں جدید و منفرد اسلوب میں تحریر کی گئی ہیں اور ان کا انداز تحریر دوسری کتابوں سے بالکل جداگانہ و الگ ہے ۔ اور یہ خصوصا قرآن کریم کے طلباء و اساتذہ کے لیے لکھی گئی ہیں جو بہت ہی مفید و نفع بخش ہیں۔
اللہ تعالى سے دعا ہے کہ وہ سوسائٹی کے اس عمل کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ اسے مزید علمی کاموں کی توفیق عطا کرے ۔اسے دن دونی رات چوگنی ترقی دے اور اس کے تمام اراکین, ممبران و منتظمین کو خلوص عطا فرمائے ۔ آمین